
یونس خان کے گھر آیا ایک اور ننھا مہمان، دوسرے بیٹے کے باپ بن گئے
ویب ڈیسک – پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سیدھے ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے سٹائلشن بلے باز یونس خان دوسرے بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔
یونس خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے مداحوں اور دوستوں کو بیٹے کی پیدائش کی خبر بھی سنائی اور اپنی گود میں اٹھا کر اس کے ساتھ بنائی جانے والی تصویر بھی شیئر کر دی۔ یونس خان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی پرستاروں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے لگے ہیں۔
مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے یونس خان کے بیٹے کی درازی عمر اور تندرستی کی دعائیں بھی کی ہیں۔
Congratulations Younus Khan on the birth of your baby boy, Allah bless him with a long life. pic.twitter.com/6ALx4vnF0N
— Saqlain Mushtaq (@Saqlain_Mushtaq) March 14, 2018