
کراچی میں پی ایس ایل فائنل، ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع
ویب ڈیسک – کراچی والے ہو جائیں تیار بڑے معرکے کے لیے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہونے جارہا کراچی میں اور پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ کل سے شروع کر دیا جائے گا۔
پی ایس ایل 2018 کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے تاریخی نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس فائنل میچ کیلئے ٹیموں کی قیمتیں ایک ہزار سے لے کر بارہ ہزار روپے تک رکھی گئی ہیں۔
فائنل میچ کیلئے حنیف محمد انکلوژر میں ٹکٹ کی قیمیت 12 ہزار روپے ، جاوید میانداد انکلوژر میں ٹکٹ کی قیمیت 12 ہزار روپے ، فضل محمود انکلوژر میں ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے ، اقبال قاسم انکلوژر میں ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے ، نسیم الغنی انکلوژر میں ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے ،قائد ، وسیم اکرم ، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز میں ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار روپے، آصف اقبال ، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژر میں ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے جبکہ وسیم باری ، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژر میں ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے مختص کی گئی ہے۔
فائنل اور پلے آفز کی ٹکٹس ملک بھر میں تمام ٹی سی ایس سینٹرزپر دستیاب ہوں گی۔جبکہ آن لائن فروخت yayvo.com پر دستیاب ہیں۔