لاہور رائیونڈ تبلیغی مرکز کے باہر دھماکہ، 7 افراد شہید

ویب ڈیسک – لاہور میں ایک افسوناک واقعہ، رائے ونڈ تبلیغی مرکز کی چیک پوسٹ پر دھماکہ ہوا جس سے 2 پولیس والوں سمیت 7 افراد شہید ہو گئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں ایس ایچ او رائے ونڈ سمیت 14 پولیس والے زخمی ہوئے ہیں، ڈِی آئی جی آپریشنز کے مطابق بظاہر اس دھماکے کا نشانہ پولیس لگتی ہے۔شہید ہونے والوں میں سب انسپکٹر محمد اسلم، کانسٹیبل تنویر اور سعید شامل ہیں جبکہ عام شہریوں میں کوہاٹ کے رہائشی عامر آفریدی اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

زخمیوں میں کانسٹیبل سب انسپکٹر منظور، ٹی اے ایس آئی کرامت، کانسٹیبل نعیم، کانسٹیبل منظور، اسرار، عابد حسین، بابر حیات، محمد فاروق، محمد اکرم شامل ہیں جبکہ عام شہریوں میں اٹک کا محمد یاسین، کراچی سے محمد سعید، بنوں سے فرید اللہ، کراچی سے ذیشان، کوہاٹ سے عاصم آفریدی اور دیگر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ان دنوں رائے ونڈ لاہور میں سالانہ تبلیغی اجتماع جاری ہے جس میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کے لئےموجود ہیں۔دھماکے کےبعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Image Source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.