‘آنند کراج ایکٹ’ کے تحت سکھ شادیوں کی رجسٹریشن، پاکستان پہلا ملک بن گیا

ویب ڈیسک – پنجاب اسمبلی میں سکھوں کی شادی کی رجسٹریشن کا قانون آنند کراج ایکٹ منظور کرلیا گیا، یہ بل اقلیتی رکن سردار رمیش سنگھ اروڑا نے بل پیش کیا تھا۔

اس بل کی منظوری کے بعد پاکستان دنیا بھر میں سکھوں کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت اجلاس میں  بل کا نام ’’ آنند کراج ایکٹ ‘‘ رکھا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان سکھ شادیاں رجسٹر کرنے والا پہلا ملک بن گیا، اس قانون کے مطابق شادی کیلئے سکھ لڑکے یا لڑکی کی کم از کم عمر 18 سال رکھی گئی ہے۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیں شناخت نہیں دی بلکہ پاکستان نے تسلیم کرلیا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.