پی ایس ایل میں باﺅلنگ دنیا کی تمام لیگز سے بہتر ہے: وقار یونس

ویب ڈیسک : اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ اور لیجنڈری پاکستانی فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں باﺅلنگ کوالٹی دنیا بھر میں ہونے والی تمام لیگز سے بہتر ہے۔ وقار یونس کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفوکو انٹرویو دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں پچز دنیا بھر کی پچوں کی طرح بیٹنگ نہیں ہوتی، یہاں باﺅلرز کو زیادہ مدد ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کم از کم میں تو لو سکورنگ میچوں سے محظوظ ہوتا ہو ں اور میرا خیال ہے کہ اگر مقابلہ اچھا ہو رہا ہے تو کم سکور کا میچ بھی لوگ بہت انجوائے کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وقار یونس کا کہنا تھا انٹرنیشنل کرکٹ اور لیگ کرکٹ میں بہت فرق ہے ، لیگ کرکٹ میں پریشر بہت کم ہوتا ہے جب کہ لیگ کرکٹ میں آپ پر ٹیم، کوچ اور عوام کا بہت پریشر ہوتا ہے۔ آپ پر ہر گیم میں اچھی پرفارمنس کا بہت پریشر ہوتا ہے۔ جبکہ لیگ کرکٹ اس قسم کا پریشر بہت کم ہوتا ہے۔

source 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.