اینجلا مرکل چوتھی بار جرمن جانسلر متخب

ویب ڈیسک – یورپ کی سب بڑی جمہوریت جرمنی کا ایک نیا ریکارڈ، جرمنی کی  پارلیمان نے اینجلا مرکل کو چوتھی مرتبہ چانسلر کے عہدے کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

ایوان زیریں میں آج ہوئی  رائے دہی  میں مرکل کے حق میں 364 ووٹ پڑے جبکہ 315 ممبران نے ان کی مخالفت کی۔ اینجلا مرکل اور ان کی کابینہ نے آج حلف اٹھا لیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ  سال  ستمبر میں انتخابات کے تقریباً چھ ماہ بعد جرمنی میں حکومت کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔ جرمنی کی مخلوط حکومت چانسلر مرکل کی سی ڈی یو، ان کی ہم خیال جماعت سی ایس یو اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی پر مشتمل ہے۔

اینجلا  مرکل جرمن تاریخ میں چار مرتبہ چانسلر بننے والی پہلی سیاستدان بن گئی ہیں۔جو اپنے آپ میں جمہوری ریکارڈ ہے۔

source 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *