پی ایس ایل کو جھٹکا، این مورگن کا بھی پاکستان آنے سے انکار

ویب ڈیسک – پاکستان سپر لیگ کا پلے آف مرحلہ شروع ہونے والا ہے اور یہ مرحلہ لاہور اور کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اس مرحلہ کے ساتھ ہی پی ایس ایل کا مشکل وقت بھی شروع ہو گیا اور نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے سے منع کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس لسٹ میں نیا اضافہ انگلینڈ اور کراچی کنگز کے کھلاڑی این مورگن کا ہے۔ کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے انگلش بیٹسمین این مورگن نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچزکھیلنے کیلیے پاکستان نہیں جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلیے پاکستان جانے کے بجائے فیملی کے ساتھ وقت گزاروں گا ۔ مورگن نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، اس کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ واپس آ رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے شین واٹسن، کیون پیٹرسن، ایلکس ہیلز اور جیسن روئے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے لئے پاکستان آنے سے انکار کر چکے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.