پی ایس ایل فائنل کے تمام ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت

ویب ڈیسک- شائقین کرکٹ پاکستا سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے فائنل کے ٹکٹوں پر ٹوٹ پڑے، تمام سستے ٹکٹس پہلے گھنٹے میں ہی فروخت ہو گئے۔ پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس آج عوام کے لئے ٹی سی ایس سنٹرز پر دستیاب ھے شائقین صبح سویرے ہی لائنوں میں لگ گئے۔ ٹکٹ حاصل کرنے والے خوشنصیبوں کی خوشی دیدنی تھی۔؎

پی ایس ایل سیزن تھری 25 مارچ کونیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا اور کراچی والے کرکٹ کو اپنے شہر میں ویلکم کرنے کو پوری طرھ سے تیا ہیں۔  فائنل کیلئے شہریوں نے ہزار، چار ہزار اور آٹھ ہزارروپے  والے ٹکٹس کچھ گھنٹوں میں ہی خرید لیے۔ اب بس 8000 اور 12000 والے ٹکٹس دستیاب ہیں۔

کم قیمت والے تمام ٹکٹس فروخت ہونے کے بعد  آن لائن اور آف لائن بارہ ہزار والے ٹکٹس باقی رہ گئےہیں۔  آن لائن ٹکٹس کی ویب سائٹ جو ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتے ہی کریش کرگئی تھی۔  بحال ہوئی تو سستے ٹکٹس بک چکے تھے یعنی چھبیس ہزار میں سے سولہ ہزار ٹکٹس اب دستیاب نہیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.