امریکہ : ہسپتال میں فائرنگ، کئی افراد ہلاک و زخمی

امریکہ کی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم کے ایک اسپتال میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایک مسلح شخص نے برمنگھم کے یوبی ہائی لینڈ ہاسپٹل میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی۔ اس حملے میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں کی جسمانی صورت حال کے بارے میں رپورٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
برمنگھم پولیس نے مسلح حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

اس سے پہلے امریکی ذرائع ابلاغ نے ریاست ایلی نوائے کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ہاسٹل میں، سلسلے وار فائرنگ کی خبر دی تھی۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.