
مشیر خزانہ کا کارنامہ، Buy 1 Get 1 Free، پی آئی اے کےساتھ سٹیل مل فری
ویب مانیٹرنگ: پاکستان کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا انوکھا کارنامہ،ایسی آفر دے دی کہ آپ رک نہ سکیں گے۔ ایک کے ساتھ ایک فری، پی آئی اے خریدیں اور ساتھ پاکستان سٹیل ملز مفت حاصل کریں۔
مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل صاحب کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیل بند پڑی ہے، پی آئی اے کے قرضے ادا کرنے والے کو سٹیل ملز مفت میں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ واجبات ادا کریں پاکستان سٹیل مفت میں لے جائیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستانی قوم کا پیسہ تنخواہوں پرضائع کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سٹیل مل کو اپنے پاس کیوں رکھے بہتر ہے کہ اسے کسی کو دے دیا جائے۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہہماری معیشت دو بڑے مسائل کاشکار ہے، بجٹ اورکرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھ رہاہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ملکی معیشت کی ضرورت کے پیش نظر کیا گیا، فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی پالیسی کو متناسب بنانا ہو گا۔
وہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔