پاکستان بھارت پر بازی لے گیا، بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ

ویب ڈیسک – خوش رہنے میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دنیا کی خوش ترین قوموں میں پاکستان ٹاپ 80 میں شامل، بھارت پاکستان سے پیچھے رہ گیا۔ اقوام متحدہ کی جاری کردہ ”عالمی خوشی کی رپورٹ 2018“ کے مطابق پاکستان نے سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں بھارت کو پیچھے چھوڑ کر 75 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی عالمی خوشی کی رپورٹ میں 156 ممالک کو شامل کیا گیا تھا جس میں پاکستان گزشتہ  سال  کی بنسبت 5 درجے ترقی کے ساتھ 80 سے 75 ویں پوزیشن پر آگیا۔

سروے کے مطابق عالمی درجہ بندی میں فن لینڈ کو دنیا کا ”خوش ترین“ ملک قرار دیا گیا ہے جہاں لوگ سب سے زیادہ خوش رہتے ہیں، جب کہ امریکہ کے لوگ امیر ہونے کے باوجود خوش رہنے میں کنجوسی دکھاتے ہیں۔

رپورٹ میں 156 ممالک کی فی کس آمدنی، صحت مند زندگی، سماجی آزادی، سماجی تعاون اور بدعنوانی میں کمی کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت یہ رپورٹ مرتب کی گئی۔
فن لینڈ میں صحت وصفائی، اچھی تعلیم، مفت طبی سہولیات کے ساتھ متعدد بنیادی ضروریات کی عوام تک آسان رسائی کے باعث اس ملک کو سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں سرفہرست رکھاگیا ہے۔

اس فہرست میں بھوٹان 97 ویں، نیپال101، بنگلہ دیش 115، سری لنکا 116، ایران 106، بھارت 133اور افغانستان 145 ویں نمبر پر ہے۔

گزشتہ سال  2017 میں سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں فن لینڈ پانچویں اور ناروے پہلے نمبر پر تھا جب کہ امریکہ گزشتہ سال  14 ویں نمبر تھا تاہم اس سال 4 درجہ تنزلی کے بعد امریکہ  18 ویں پوزیشن پرآگیا ہے جب کہ برطانیہ 19 ویں اور متحدہ عرب امارات عالمی درجہ بندی میں 20 ویں نمبر پر ہے۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *