گوجرانوالہ سے بچیوں سےزیادتی اور ویڈیوزبنانےوالے درندےگرفتار

ویب ڈیسک –  پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے پولیس نے دو ایسے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ان کے ویڈیوز بنا کر بیچنے کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے ۔ پولیس کے مطابق  ملزمان کے قبضے سے ویڈیوز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

گرفتار ملزمان ایک جعلی عامل اور ویڈیو سینٹر کا مالک ہیں، جس کی دکان پر ویڈیوز کو بیچا جاتا تھا۔ پولیس نے دیگر ویڈیوز فروخت کرنے والوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ مزید تحقیقات کیلئے ملزمان کا موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

 

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.