معروف بھارتی گلوکار دلیر مہندی کو سنگین جرم میں سزا سنا دی گئی

ویب مانیٹرنگ – بھارتی کے معروف گلوکار دلیر مہندی کو انسانی سمگلنگ کے جرم میں دو سال کی قید سزا سنا دی گئی ہے۔

دلیر مہدی پر 2003 میں انسانی سمگلنگ کا الزام لگا تھا مگر ثبوتوں کی کمی کی وجہ وہ اب تک سزا سے بچتے رہے مگر اب 15 سال کے بعد بالآخر دلیر مہندی قانون کے شکنجے میں  آگئے۔

ان پر الزام تھا کہ وہ لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوگوں سے پیسے بٹورتے تھے۔ دلیر مہندی کے خلاف فراڈ کے 31 کیس مختلف عدالتوں میں رجسٹرڈ تھے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.