پرویز مشرف کی انٹرپول سے گرفتاری اور پاسپورٹ معطلی کا حکم

ویب مانیٹرنگ – عدالت سے سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کے لئے خطرناک خبر آگئی، خصوصی عدالت نے غداری کیس میں انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتارکرنے کا حکم جاری کردیا۔

۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں تحریری حکم جاری کردیا ہے جس میں وفاقی حکومت کو سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کے لیے اقدامات کا حکم دیا گیا ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیاکہ وزارت داخلہ پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنے کے اقدامات کرے اور سابق صدر کی جائیداد کی ضبطی کے لیے بھی اقدمات کیے جائیں۔

خصوصی عدالت نے سابق صدر کی گرفتاری کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے اب تک کیے گئے اقدامات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.