
کامران کی اکمل کی سنچری نے پشاور زلمی کو اگلے راﺅنڈ میں رسائی دلوا دی
ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے ایک اہم میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر لیگ کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر لیا۔ اس میچ کی خاص بات پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی سنچری رہی۔ کامران اکمل نے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی آسان کر دی۔ یہ پی ایس ایل تھری کی پہلی جبکہ کامران اکمل پاکستان سپر لیگ میں دوسری سنچری ہے۔
اس سے پہلے آج شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں لاہورقلندرز نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زلمی کو173رنز کاہدف دیا۔پشاور زلمی نے 174 کا رنز کا ہدف صرف 18 اووروں میں حاصل کر لیا۔
اس جیت کے ساتھ پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے اور اسلام آبا یونائیٹڈ کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ آج کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہے۔ اگر کراچی کنگز یہ میچ ہار جاتے ہیں تو وہ بھی لاہور قلندرز کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے۔
100 comes up for Kamran Akmal!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/VecuwvxcJ3#LQvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/CIl8Vf4pQb— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2018