پی ایس ایل: پشاور زلمی کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے

ویب ڈیسک: کرکٹ شائقین کے لئے اچھی خبر، پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی پلے آف مرحلے کے لئے پاکستان آنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ پشاور زلمی نے کل لاہور قلندرز کو ہرا کر پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا تھا۔

پشاور زلمی کے علاوہ کراچی کنگز کے این مورگن کے سوا تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند ہیں۔
پچھلی بار کی طرح اس بار بھی سب سے زیادہ نقصان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہواجس کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ کو پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے بغیر ہی فائنل کھیلنا پڑا تھا جس کی وجہ سے وہ میچ ہار گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے ایک ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ کیون پیٹرسن اور مورگن جیسے کھلاڑیوں کے آئندہ پی ایس ایل میں نہیں بلانا چاہیئے، یہ لوگ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کی بات تو کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتے ۔انہوں نے ان کھلاڑیوں کے دوہرے معیار پر سخت تنقید کی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.