
عرفان خان دماغ کے کینسر میں مبتلا
ویب ڈیسک – بھارت کے ہر فن مولا اداکار عرفان خان کے حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر آگئی ہے۔ عرفان خان نیورو اینڈو کرائن ٹیومر’ کا شکار ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کی تصدیق کر دی۔
— Irrfan (@irrfank) March 5, 2018
عرفان خان نے چند روز پہلے سوشل میڈیا ہر بتایا تھا کہ وہ کسی پرسرار بیماری میں مبتلا ہیں جس کا اعلان وہ کچھ دن بعد کریں گے اب انہوں نے بتادیا کہ انہیں دماغ کا کینسر ہے۔ عرفان خان جو اس وقت علاج کی غرض سے ملک سے باہر ہیں انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔
عرفان خان کو ہونے والی بیماری نیورو اینڈو کرائن ٹیومر’ بہت ہی کم لوگوں کو ہوتی ہے۔ کئی ہزار لوگوں میں سے کسی ایک کو ہی یہ بیماری ہوتی ہے۔ نیورو اینڈو کرائن ٹیومر میں مریض کا جسم کے کچھ یاتمام اندرونی اعضاء کسی بھی وقت کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں۔