ڈاکٹر عامر لیاقت نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

ویب ڈیسک: ٹی وی اینکر، مذہبی سکالر اور ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما عمران اسماعیل نے بھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت پیر کے روز پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان چئیرمین تحریک انصاف کی کراچی میں موجودگی کے موقع پر کریں گے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی کے ایک بڑے ناقد رہے ہیں اور اب وہ اسی جماعت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ایم کیوایم کے ایک سر گرم رکن اور ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں لیکن گزشتہ برس بانی متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقاریر کے بعد ڈاکٹر عامر نے شدید عوامی دباﺅ کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ سے علیحددگی اختیار کر لی تھی اور سیاست سے توبہ کر لی تھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.