جوابی وار، روس نے بھی برطانیہ کے 23 سفارتکار ملک بدر کر دیئے

ویب ڈیسک – روسی وزارت ِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ  برطانیہ کے سابق روسی ایجنٹ سرگئی اسکری پال اور اس کی دختر کو زہر دینے  کے بارے میں  روس پر “اشتعال انگیز” الزامات کی بنا پر 23 برطانوی سفارتکاروں کو “غیر خواہش کردہ شخصیات” اعلان  کیا  گیا  ہے اور ان کی ملک بدری کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

اسی اعلامیہ کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میں برطانوی قونصلیٹ جنرل  کے قیام  کے حوالے سے دیے گئے اجازت نامے  کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ب:روس اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات میں شدید تلخی آگئی ہے۔ یہ تلخی روس کی جانب سے سابق انٹیلی جنس افسر 66 سالہ سرگئی سکریپال اور ان کی 33 سالہ بیٹی کو زہر دینے کے الزام کے بعد آئی ہے۔ برطانیہ کی وزیر اعظم تھیراسامے نے روس کے اس مبینہ اقدام پر 23 روسی سفارتکاروں کو فوری طور پر ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.