فلسطینی نےگاڑی اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی، 2 فوجی جہنم واصل

ویب ڈیسک: فلسطین کے علاقے جینین میں ایک فلسطینی شہری نے گشت پر کھڑے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جسے سے 2 صیہونی فوجی ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واقع فلسطین کے علاقے میں موجود یہودی بستی میں پیش آیا جہاں ایک فلسطینی نے ڈیوٹی پر موجود فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی۔

صیہونی فوجی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن اسے بعد میں ایک سرچ آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

اسرائیلی سیکورٹی قوتوں کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور اس سے پہلے بھی جیل کاٹ چکا ہے اور ایک سال قبل اس کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

خیال رہے کہ غرب اردن میں موجود یہ یہودی آبادیاں بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہیں لیکن اسرائیل ایسے قانونی تسلیم کرتا ہے۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.