چئیرلفٹ ٹوٹ گئی، کئی افراد بری طرح زخمی,خوفناک ویڈیو

ویب ڈیسک: ناگہانی کب کیسے آجائے کچھ پتا نہیں چلتا۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا یورپین ملک جارجیہ کے برفانی شہر گوڈاری میں جہاں ایک سکی سٹیشن پر لگی چئیرلفٹ ٹوٹ گئی اور اس کم از کم 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 

تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ جارجیہ کے شہر گوڈاری میں لوگ برف پر سکیٹنگ اور چئیر لفٹ کے ذریعے قدرتی نظاروں سے محظوظ ہو رہے تھے کہ اچانک سیاحوں سے بھری چئیرلفٹ اپنے سٹیشن پر توازن کھو بیٹھی اور فنی خرابی کے باعث ایک کے بعد ایک لفٹ ایک دوسرے میں لگنے لگی۔ لوگ چیخو پکار کرتے رہے مدد کو چلاتے رہے لیکن کوئی فوری مدد کو نہ آسکا۔ مجبوراً لوگوں نے چئیرلفٹ سے چھلانگیں لگانا شروع کر دیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لفٹ اپنا توازن اور سپیڈ کھونے کے بعد کس طرح لوگوں کو ہوا میں اچھال کر زمین پر پٹخ رہی ہے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.