رونچی کی دھواں دار بیٹنگ، اسلام آباد کراچی کر ہرا کر PSL کے فائنل میں

ویب ڈیسک – پی ایس ایل تھری کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو یک طرف مقابلے میں ہرا کر دوسری مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

اس میچ کی خاص بات اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر لیوک رونچی کی دھواں دار بیٹنگ تھی۔  رونچی نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کیا اور39 گیندوں پر94 رنز بنائے۔ انھوں نے 12 چوکے اور5 چھکے مارے۔

اس سے پہلے کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 155 رنز کا ہدف دیا۔ ۔کراچی کنگز کے کولن انگرام نے39 گیندوں پر68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی 4رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع نے 2 کھلاڑی آؤٹ کئے۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹیڈ نے 155 رنز کے ہدف کا تعاقب نہایت برق رفتاری سے کیا اور مطلوبہ ہدف صرف 12ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔ رونچی کو برق رفتار 94 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.