‘آپ مرچکے ہیں’ عدالت کا زندہ آدمی کے بارے عجیب و غریب فیصلہ

ویب ڈیسک – کیا آپ نے کبھی ایسا فیصلہ سنا کے عدالت نے ایک زندہ شخص کو زندہ ماننے سے ہی انکار کر دیا ہو؟ ایسا ایک واقعہ پیش آیا رومانیہ میں جہاں جج نے عدالت میں حاضر شخص کو زندہ ماننے سے انکار کر دیا کیوں کو وہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ وہ زندہ ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ری لیو کام کے سلسلے میں رومانیہ سے ترکی گیا تھا جہاں نا خوشگوار حالات کی وجہ سے اس کا رابطہ اپنے خاندان سے کٹ گیا۔ 15 سال تک ری لیو کے خاندان کو اس کی کوئی خبر نہیں پہنچی جس پر اس کی اہلیہ نے بیوگی کے سرٹیفکیٹ کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ پر ری لیو کو مردہ قرار دے کر اہلیہ کو بیوگی کا سرٹیفکیٹ دے دیا۔

ری لیو نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ وہ زندہ ہے اور اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ منسوخ کیا جائےمگر عدالت نے اس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے مردہ قرار دینے کے پرانے فیصلے کو برقرار رکھا۔