ڈاکٹرعامر لیاقت اور اداکار عابد علی پی ٹی آئی میں شامل

ویب ڈیسک : مذہبی سکالر، اینکر اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ آج کراچی میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کو خوش آمدید کہتے ہیں، الیکشن میں چھ مہینے رہ گئے ہیں، کراچی روشنیوں کا شہر تھا اور اب کہاں پہنچ گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھاکراچی والے پی ٹی آئی کو تبدیلی کا موقع دیں، جس کمبی نیشن نے کراچی کو تباہ کیا وقت آگیا ہے کہ اس کو تبدیل کیا جائے ،دیہی اور شہری سیاست کے اشتراک نے کراچی کو کچھ نہیں دیا۔

اس موقع پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ دل کی گہرایﺅں سے عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،خان صاحب اور میری عمر میں زیادہ فرق نہیں ہے عمر کے اس حصے میں اب کہیں اور نہیں جاوں گا میری پہلی پارٹی ایم کیو ایم تھی اور آخری تحریک انصاف ہوگی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار عابد علی نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، پریس کانفرنس کے وقت وہ بھی عمران خان اور ڈاکٹر عامر لیاقت کے ہمراہ موجود تھے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *