ویڈیو گیم کیوں نہیں دی، چھوٹے بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا

ویب ڈیسک: چھوٹے بھائی نے اپنی بڑی بہن کو ویڈیو گیم نہ دینے پر گولی مار کے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ ہوا سکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین میں جہاں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑی بہن کا قتل ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ابرڈین شہر میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 14 سالہ ڈیجون وائٹ نے اپنے 9سالہ بھائی کو ویڈیو گیم دینے سے انکار کیا تو چھوٹے بھائی نے غصے میں آکر اپنی بہن پر 25 کیلیبر کی بندوق سے فائر کھول دیا۔ پولیس کے مطابق بچی کو گولی سر کی پچھلی جانب لگی۔

بچی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس بات کا اندازہ لگانے میں ناکام ہیں کہ بچے کو بندوق کہا سے ملی۔ پولیس نے بچے کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.