شاہد آفریدی منصور احمد کے علاج کے لئے میدان میں

ویب ڈیسک – 1994 کے ہاکی ورلڈکپ کے ہیرو اور سابق قومی گول کیپر منصور احمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا ہے لیکن علاج کا خرچہ اٹھانے میں دشواری کے باعث وہ مایوسی کا شکار تھے۔

حکومت کی جانب سے انہیں کسی قسم کی معاونت نہ دی گئی ایسے میں قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی قومی ہیرو کی مدد کے لئے میدان میں آگئے اور منصور احمد کے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے منصور احمد کے علاج کی ذمے داری سنبھالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فاؤنڈیشن منصور کے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات ادا کرے گی، ہم انہیں مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ اس سے قبل مقامی ہسپتال میں زیرعلاج منصور احمد نے وزیراعظم پاکستان سے طبی اخراجات فراہم کئے جانے کی اپیل کی تھی، جس کیلئے انہیں بیرون ملک منتقل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ منصور نے 1994 کے ورلڈ کپ فائنل میں نیدرلینڈز کے خلاف بے مثال پرفارمنس پیش کرکے ملک کو چیمپئن بنوایا تھا۔ انہوں نے بہترین گول کیپنگ کرتے ہوئے نازک مرحلے میں گول روکے۔

منصوراحمد کا دل اب 20 فیصد کام کررہا وہ گزشتہ 18دنوں سے مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں، جہاں ان کے ادارے کسٹمز نے 5 لاکھ جبکہ 10 لاکھ روپے پی ایچ ایف نے ادا کئے ہیں۔

 

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *