عامر لیاقت کو پی ٹی آئی میں کیوں شامل کیا؟ گلوکار سلمان احمد شدید ناراض

ویب ڈیسک –  معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رکن سلمان احمد نے عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 35 سال اپنی پارٹی کی حمایت کی لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں سلمان احمد نے لکھا کہ عمران خان کو سانپوں نے گھیر لیا ہے، پارٹی کو عامر لیاقت سے خبردار کرنا میرا حق ہے۔ تحریکِ انصاف کو اس جھوٹے اور منافق شخص سے فائدہ نہیں ہو گا۔

سلمان احمد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میں نے 35 سال تک عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف  کی حمایت کی لیکن میرے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے گزشتہ روز کراچی میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ ڈاکٹر عامر کی شمولیت پر کئی پارٹی اراکین سخت ناراض نظر آتے ہیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.