بیوی کو پیار نہ ملا تو بیڈ روم کو آگ لگا دی، نواز شریف
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ریفرنسزکا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، نئے ریفرنس میں پہلے ریفرنس کا خول چڑھا دیا گیا، نیا ریفرنس دائرکرنے کی کیا ضرورت تھی جب پہلے ریفرنس میں کچھ نہیں نکلا، پہلے چھ ماہ میں کون سی چیزثابت ہوئی جو ڈیڑھ ماہ میں ثابت ہوجائے گی، یہ دلیپ کمارکی فلم جیسا حال ہے کہ بیوی کو جب پیار نہ ملا تو اس نے دلیپ کمار کے بیڈ روم کو ہی آگ لگا دی۔وہ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

صحافی کی جانب سے پی ٹی آئی میں عامر لیاقت کی شمولیت سے متعلق سوال کیا گیا تو نوازشریف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ وہ ن لیگ میں شامل نہیں ہوئے، انہوں نے چند سال پہلے کوشش کی تھی لیکن شمولیت نہیں کی، پی ٹی آئی بنی ہی عامر لیاقت جیسے لوگوں کے لیے ہے، پی ٹی آئی میں عامر لیاقت جیسے لوگ ہی جچتےہیں جب کہ نواز شریف چودھری نثارسے متعلق سوال پر خاموش رہے اورکہا کہ میرا خیال ہے جس مقصد کے لئے آئے ہیں وہی پورا کریں۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *