ڈالر کو لگ گئے پر، ایک ہی دن میں 114 پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک – سارے دعوے دھرے کے دھرے ڈالر نے اونچی اڑان بھرلی ایک ہی دن میں 4 روپے 58 پیسے مہنگا ہو گیا۔ نئی قیمت 114 روپے ہو گئی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان  آئے گا اور پاکستان کی معاشی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا۔آج انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ تقریباﹰ 115روپے سے زائد رہا جب کہ اوپن مارکیٹ میں یہ ریٹ ایک سو تیرہ روپے پچاس پیسے کے قریب تھا۔ حالیہ چند برسوں کے دوران  ڈالر کی قدر میں یہ بلند ترین اضافہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافہ ملکی معیشیت کے لئے انتہائی خطرناک ہے خاص کر ایسے حالات میں جب انتخابات سر پر ہیں۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے آنے والی نگران حکومت اور اس کے بعد منتخب حکومت کے لیے ایک کڑے امتحان سے کم نہ ہو گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.