فیس بک کو ایک د ن میں 30 کھرب کا نقصان

ویب ڈیسک: مارک زکربرگ کے ستارے گردش میں، صارفین کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر ایک سیاسی تحقیقی کمپنی کو دینے کا الزام فیس کو راتو رات 30 کھرب کا نقصان ہو گیا۔ دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر الزام کے کہ اس نے کیمبرج اینالیٹکس کو 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا غیرقانونی طور پر دیا ہے۔ الزام لگنے سے فیس بک کے حصص میں 6 فیصد سے بھی زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی اخباروں میں یہ رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ فیس بک نے کیمبرج اینالیٹکس کو 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کے موقع پر 5 کروڑ فیس بک صارفین کے ڈیٹا تک ان کی اجازت کے بغیر رسائی دی گئی۔ جسے کمپنی نے امریکی انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.