سنسنی خیز مقابلہ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف پشاور زلمی 1 رن سے فاتح

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو صرف ایک 1 رن سے ہرا دیا۔ انور علی کی دھواں دار بیٹنگ بھی کوئٹہ کو فتح نہ دلوا سکی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ناک آﺅٹ مرحلے کے ایک میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے 158 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آج کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں لیکن ڈاسن نے ایک ایند سنبھالے رکھا اور 35 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے راحت علی نے 4اووروں میں 16 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

 

158 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ۔ کپتان سرفراز احمد نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ میچ اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا جب کوئٹہ کو آخری اوور میں 6 گیندوں پر 25 رنز درکار تھے اور ان کی بس ایک وکٹ باقی تھی۔ انور علی نے ڈاسن کو آخری اوور میں 3 چھکے اور چوکا مار کر میچ آخری گیند پر 2 رنز پر لے آئے مگر بدقسمی سے آخری گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں گیند سیدھا فیلڈر کے ہاتھ میں دے بیٹھے لیکن کیچ ڈراپ ہوگیا۔ لیکن پھر فیلڈر کر تھرو پر میر حمزہ دوسرا رن لیتے ہوئے رن آﺅٹ ہو گئے۔

یوںپشاور زلمی نے یہ میچ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 1 سکور سے جیت لیا۔
دوسرا میں کل پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.