وہ کون تھی؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی خاطر رونے والی لڑکی کا سراغ مل گیا

ویب ڈیسک – کل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے ایک میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے ہرا دیا۔ میچ کا فیصلہ آخری اوور کی آخری گیند پر ہوا۔ جب سب لوگ میچ پر نظریں جمائے بیٹھے تھے ایسے میں ٹی وی سکرین پر بار بار ایک لڑکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی خاطر زار و قطار روتی نظر آئی اور یکایک سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

وہ لڑکی انتہائی جذباتی انداز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حمایت کرتی رہی اور میچ کے اختتام پر اپنی ٹیم کی شکست کے باعث زار و قطار رو دی۔کوئٹہ کی اس جذباتی سپورٹر نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی ہے۔لوگوں کی جانب سے جب سوال کیا گیا کہ آخر یہ لڑکی ہے کون، تو تب کچھ لوگوں کی جانب سے بتایا گیا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ جذباتی مداح کوئی اور نہیں بلکہ ٹیم کے مالک ندیم عمر کی صاحبزادی ہیں۔

جبکہ غیر ملکی شائقین کرکٹ نے ان خاتون کے حوالے سے رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ یقینی طور پر پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل کو لے کے بے حد جذباتی ہے اور ان کا یہ جذبہ قابل قدر ہے

source

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *