چائنیز کمپنی کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروانے کا اعلان

ویب ڈیسک – گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری،  چین کی ایک کمپنی نے پاکستان میں  برقی  گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

چینی شہر لانزو کے تجارتی وفد نے اسلام آباد ایوان  تجارت و صنعت  کا دورہ کیا اور تاجر برادری کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں کاروباری شراکتیں قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔


وفد میں اسکیلیٹرز، ایلیویٹرز اور لفٹیں تیار کرنے، بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں بنانے  سمیت دیگر کمپنیوں کے نمائندگان شامل تھے جنہوں نے پاکستان میں برقی گاڑیاں متعارف کروانے میں  گہری دلچسپی ظاہر کی ۔

چینی وفد کے سربراہ سویسیان پے نے کہا کہ چینی کمپنی ایسٹرن ایلیویٹرز بلند عمارتوں، ایئرپورٹس اور بڑے شاپنگ مالز میں استعمال ہونے والے ہیوی ڈیوٹی اسکیلیٹرز، ایلیویٹرز اور لفٹیں تیار کرتی ہے جو اپنے اعلیٰ معیار اور بہتر سروس کی وجہ سے مشہور ہے۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *