لاہور (ویب ڈیسک )کراچی میں فائنل مگر کراچی فائنل میں نہیں، قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دوسرے پلے آف میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 13 رنز سے ہرا دیا۔
آج پشاور زلمی نے جب بیٹنگ شروع کی تو بارش کی وجہ سے میچ 16 اووروں تک محدود کر دیا گیا۔ کامران اکمل نے پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری سکور کی انہوں نے 17 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ کامران اکمل نے 77رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 16 اووروں میں 170 رنز کا بہترین سکور مہیا کیا۔
171 کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بہت عمدہ بیٹنگ کی مگر وہ اپنی ٹیم کا سکور 157 سے آگے نہ بڑھا سکے ۔ بابر اعظم نے 63 ڈینلی نے 79 رنز بنائے لیکن بدقسمتی سے وہ ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے۔
پشاور زلمی اب اتوار کو کراچی میں ہونے والے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائیں گے۔