شیری رحمان سینٹ میں اپوزیشن لیڈر بن گئیں

ویب ڈیسک – پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹر شیر رحمان سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر کامیاب ہو گئیں۔   شیری رحمان نے 34 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔

پی ٹی آئی ایوانِ بالا میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانا چاہتی تھی۔ شیریں رحمان کو اپوزیشن لیڈر بنانے میں تحریک انصاف کی حمایت حاصل نہیں تھی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے شیری رحمان کو قائد حزب اختلاف مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

پیپلز پارٹی کی شیری رحمان کے مقابلے میں تحریکِ انصاف کے امیدوار اعظم سواتی کو 19 سینیٹرز کی حمایت ملی۔ اعظم سواتی کا ساتھ دینے والوں میں تحریک انصاف کے 12، ایم کیو ایم پاکستان کے پانچ اور جماعت اسلامی کے دو سینیٹرز شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.