قتل یا خودکشی؟ ڈی سی او گوجرانوالہ کی آخری بار والدہ سے کیا بات ہوئی؟

ویب ڈیسک – ڈی سی او گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے خودکشی کی یا انہیں قتل کیا گیا یہ بات ابھی تک معمہ ہے۔  کمشنر گوجرانوالہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا کہ ڈپٹی کمشنر نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی جبکہ پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی تو ڈپٹی کمشنر کے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل ٹیپو 5 سال وزیر اعلیٰ ہائوس تعینات رہے، اس کے علاوہ سہیل ٹیپو گزشتہ دور حکومت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے 4 سال سے زائدعرصہ سٹاف آفیسر بھی رہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل احمد ٹیپو کی رات ۳ بجے قریب اپنی والدہ سے آخری بار بات ہوئی کہ چھت پر بکری ہے کسی آواز سے پریشان مت ہونا، اس کے بعد سہیل احمد ٹیپو اپنے کمرے میں چلے گئے۔

صبح سہیل ٹیپو کی والدہ نے انہیں  موبائل پر کال کی، کال ریسیو نہ کرنے پر جا کر ان کے کمرے کا دروازہ کھولاتو انہیں سہیل ٹیپو کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش نظر آئی۔

پولیس نے ڈی سی او ہائوس کے تمام ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.