یوم پاکستان کا آغاز 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ

ویب ڈیسک – یوم پاکستان ایک عہد ، ایک بنیاد،  ملک بھر میں یوم پاکستان جوش و جذبے سےمنایا جا ر ہا ہے۔دن کا آغاز اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سےہوا۔

اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی روایتی پریڈ ہوگی جہاں مسلح افواج کے دستے مارچ کریں گے اور پاک فضائیہ کے فضائی دستے اپنی قوت کا مظاہرہ پیش کریں گے۔

صدر مملکت ممنون حسین پاک فوج کے دستوں سے سلامی لیں گے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔ پریڈ گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکوں کو بھی بند رکھا جائے گا، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل پلان جاری کردیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.