اسلام کیوں قبول کیا؟ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی منگیتر نے وجہ بتا دی

ویب ڈیسک – آسٹریلوی کرکٹ عثمان خواجہ کی نو مسلم منگیتر نے مسلمان ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ ریچل نے ایک انٹرویو  میں بتایا کہ  پہلے میں مسلمانوں کو دہشت گرد سمجھتی تھی مگر جب اسلامی تعلیمات پڑھیں تو اصل حقیقت سامنے آئی اور پھر مسلمان ہوگئی۔

22 سالہ اہلیہ رچل میکلین نے کہا کہ مسلمان ہونے کے لیے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا بلکہ اپنی خوشی سے اسلام قبول کیا۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر کی نوجوان منگیتر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جب میرے عثمان خواجہ سے تعلقات شروع ہوئے تو لوگوں مسلمان ہونے کی وجہ سے ہمارے رشتے کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران میرے بھی مسلمانوں کے بارے میں تاثرات کچھ اچھے نہیں تھے اور میں انہیں دہشت گرد سمجھتی تھی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ عثمان پہلے مسلمان ہیں جو میری زندگی میں شامل ہوئے، ابتدائی ایام میں تو مسلمان ہونے کی وجہ سے میں نے انہیں نظر انداز کیا تاہم کچھ عرصے بعد ہم دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور اب ہم اپریل میں شادی کرنے جارہے ہیں۔

رچل میکلین کا مزید کہنا تھا کہ ’عثمان یا پھر اُن کے خاندان نے شادی کے لیے مسلمان ہونے کی کوئی شرط نہیں رکھی کیونکہ وہ دیگر مذاہب کا دل سے احترام کرتے ہیں، شرعی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے بعد میں نے خود ہی اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا‘

source 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *