
جو ہوا،اس کے لئے معافی مانگتا ہوں ، مارک زوکربرگ
ویب ڈیسک: فیس بک کی وجہ سے عوام کے اعتماد کو جو ٹھیس پہنچی ہے اسے بحال کریں گے۔، اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہیں۔ فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ نے صارفین سے معافی مانگ لی۔ انہوںنے کہا کہ جو کچھ ہوا اس سے بچنے کے لیے کئی سال پہلے اقدامات کیے تھے مگر اب فیس بک کو ایک قدم آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، اگر ہم عوام کے ڈیٹا کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کام چھوڑ دینا چاہیے۔
برطانوی اور امریکی میڈیا کے مطابق کیمبرج اینالیٹیکا نے مبینہ طور پر ایک سافٹ ویئر کے ذریعے 2014 میں فیس بک استعمال کرنے والے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کیا اور اس ڈیٹا کے ذریعے مختلف پارٹیوں سے پیسے لے کر انتخابی نتائج کو متاثر کیا گیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی اخباروں میں یہ رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ فیس بک نے کیمبرج اینالیٹکس کو 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کے موقع پر 5 کروڑ فیس بک صارفین کے ڈیٹا تک ان کی اجازت کے بغیر رسائی دی گئی۔ جسے کمپنی نے امریکی انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کیا۔