
تاریخ رقم، پہلی بار بھارتی سفارتکاروں کی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت
ویب ڈیسک – پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں سردی گرمی معمول کی بات ہے۔ پاکستان بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا جبکہ بھارت تعلقات بگاڑنے کا کوئی موقع چھوڑتا نہیں۔
پاکستان کی جانب ایک بار پھر بڑا قدم اٹھا یا اور پاکستان اور بھارت کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھارتی کو یوم پاکستان پریڈ میں مدعو کیا گیا۔
پاکستان آرمی کی جانب سے پہلی بار پاکستان میں موجود بھارتی دفاعی اتاشی اور سنئیر سفارتکاروں کو پریڈ ایونیو پر یوم پاکستان کی پریڈ دیکھنے کی باقاعدہ دعوت دی گئی۔ فوجی ذرائع کے مطابق یہ دعوت پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ہدایت پر دی گئی، یہ دعوت اس بات کی طرف اشارہ بھی ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہا ں ہے۔
آرمی چیف کی جناب سے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات ایک بار پھر کافی خراب ہیں اور بھارت کی جانب سے آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔