شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت، آرمی چیف کے ساتھ سیلفیاں

ویب ڈیسک: کل ملک بھر میں یوم پاکستان بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر تمام طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ملک کی کھیل، ٹی وی ، فلم اور میوزک سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بھی یوم پاکستان میں کسی پیچھے نہ رہیں۔ کئی نامور فنکار، گلوکار اور سماجی شخصیات آج یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں پریڈایوینیو پر پاکستان آرمی کی جانب سے منعقدہ سامان حرب کی پریڈ میں شریک ہوئیں۔ ان شخصیات میں محمد قوی خان، عابد علی، فہد مصطفی، عدنان صدیقی، سلیم شیخ، انصار برنی، صباح حمید، مروا حسین، نیلم منیر، گلوکار فاخر، کرکٹر اظہر علی، ایوب کھوسو اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ان شخصیات نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں اور سیلفیاں بھی لیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.