سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی بن گئے

ویب ڈیسک – کل یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں گورنر سندھ زبیر عمر نے ایک تقریب کے دوران پاکستان کرکٹ کے کپتان سرفراز احمد اور لیجنڈ بلے باز یونس خان کو پاکستان کے تیسرے بڑے ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر کرکٹر ہیں ان سے پہلے چار قومی کرکٹرز جاوید میانداد، انضمام الحق، محمد یوسف اور سعید اجمل کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔

اس موقع پر سرفراز احمد اور یونس خان نے کہا کہ یہ ایوارڈ ملنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.