ویب ڈیسک – صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک دل دہلا دینے والا واقع رونما ہوا، عسکری الیون کے علاقہ میں تین بہن بھائیوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والے بچوں کی عمریں بتدریج 8، 6 اور 4 سال بتائی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق آج صبح اطلاع ملنے عکسری الیون کے گھر میں 3 بچوں کی گلا دبی لاشیں پائیں گئیں جبکہ بچوں کی والدہ کو کلائی پر معمولی زخم آئے ہوئے تھے۔ بچوں کی والدہ ایک کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر سے طلاق لینے کے بعد عسکری الیون کے ایک گھر میں بچوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔
پولیس ابھی تک اس اندہوناک واقعہ کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے قتل کا الزام تفتیش مکمل ہونے تک بچوں کی والدہ یا باپ پر لگانا قبل از وقت ہو گا۔
امدادی ٹیموں نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔