افغانستان میں کار بم دھماکہ، 14 جاں بحق 40 زخمی

ویب ڈیسک : افغان صوبے ہلمند میں کھیل کے میدان کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔

کار بم کا یہ دھماکا لشکر گاہ شہر کے غازی ایوب اسٹیڈیم کے گیٹ پر اس وقت ہوا جب شہری افغانستان میں جاری جشن نوروز کی سالانہ تقریبات میں شرکت کرکے گھروں کو واپس جارہے تھے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نئے فارسی سال یعنی جشن نوروز کی خوشی میں معروف بزرگ سخی کے مزار میں ہونے والی تقریب میں خودکش حملے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ افغانستان کے صوبے ہلمند کو طالبان اور داعش دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں کا مرکز سجھا جاتا ہے۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.