غلطی کسی اور کی اور سزا کسی اور کو،کیاماروی میمن بھی چوہدری نثار کے نقش قدم پر؟

ویب مانیٹرنگ: جوں جوں 2018 کا جنرل الیکشن قریب آتا جا رہا ہے مسلم لیگ ن کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ چوہدری نثار کی ناراضگی کے بعد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن بھی پارٹی پالیسیوں سے نالاں نظر آ رہی ہیں۔

مریم نواز کی تند و تیز زبان کی وجہ سے پارٹی بند گلی میں جا رہی ہے، نثار

یوں تو ماروی میمن کافی عرصہ سے منظر سے غائب تھیں لیکن آج اچانک انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے سلسلہ وار ٹویٹ کئے جن میںانہوںنے براہ راست ن لیگ کی لیڈر شپ کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا
غلطی کسی اور کی اور سزا کسی اور کو، واہ لیڈر شپ واہ !
پھر ٹویٹ کیا
سیاست انسان عزت کے لئے کرتا ہے جبکہ جرم پر اکسانے والوں کو پہلے بے نقاب کرنا ہو گا پھر کسی اور کو مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہئے!

واضح رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ بھی ( ن )لیگ کی موجودہ پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.