ایڈم کرلائیک، اصل زندگی میں ایک تصویر کے نیگیٹو کی مانند دکھنے والا انسان

ویب ڈیسک : آج ہم آپ کو ملواتے ہیں روس کے شہری ایڈم کرلائیک سے جو آج کل فیس بک اور انسٹا گرام پر اپنی عجیب و غریب شکل و صور ت کی وجہ سے مشہور ہورہے ہیں۔ ایڈم کرلائیک ایک جیتے جاگتے کسی تصویر کے نیگیٹو کی مانند دکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے جسم کے 90 فیصد حصے پر ٹیٹو بنوائیں ہیں یہاں تک کہ آنکھوں کے اندر بھی ٹیٹو بنوائے ہیں۔

ایڈم کرلائیک کبھی بھی ایسے نہیں دکھتے تھے بلکہ وہ جب 20 سال کے تھے تو ایک نہایت معصومانہ چہرے کے مالک تھے۔ لیکن تبھی ایڈم کرلائیک کینسر جیسے موضی مرض میں مبتلا ہو گئے۔

کئی کیمو تھراپیوں سے گزرنے کے بعد ایڈم نے اپنے جسم پر ٹیٹو بنوانے کا اردہ کیا۔ اور اب جبکہ وہ 32 سال کے ہیں ا ن کے جسم کا صرف 10 فیصد حصہ ایسا ہے جہاں ٹیٹو نہیں ہیں۔

ایڈم کا کہنا ہے کہ مجھے ہمیشہ سے ہی لگتا تھا کہ میں باقی لوگوں سے الگ ہوں ، میرا پسندیدہ رنگ گرے ہے اور اسی لئے میری جلد اب گریفائیٹ رنگ کی ہے۔

source