پی ایس ایل کا آخری معرکہ ہونے میں چند گھنٹے باقی، شائقین کی دھڑکنیں تیز

ویب ڈیسک – پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ کا آخری معرکہ اور کراچی میں 9 سال کے بعد کرکٹ کی واپسی نے شائقین کرکٹ کے جذبات بڑھا دیے اور دھڑکنیں تیز کر دیں۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، شہر قائد میں جگہ جگہ کھلاڑیوں کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں غرضیکہ کراچی شہر میں ایک میلے کا سا سماں بندھا ہوا ہے۔ اگرچہ کراچی کنگز کی ٹیم ناک آئوٹ مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی مگر کراچی والوں کا کرکٹ کے لیے جنون کسی طور کم نا ہو سکا۔

پی ایس ایل کا  آخری معرکہ اسلام آباد اور پشاور کے درمیان اتوار شام ساڑھے  بجے شروع ہو گا اور میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میں علی ظفر، شہزاد رائے، آئمہ بیگ، فرحان سعید اور اسٹنگز پرفام کریں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.