دھوکے باز آسٹریلوی کھلاڑی، کیمرے کی آنکھ نے بال ٹیمپرنگ کرتے پکڑ لیا

ویب ڈیسک : جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاﺅن میں چل رہے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ میں ہوئے بال ٹیمپرنگ کے واقع نے دنیائے کرکٹ کے در و دیوار ہلا دیئے۔ آسٹریلیا کے کھلاڑی سرعام بال ٹیمپرنگ کرتے پکڑے گئے۔

 

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین ہو رہے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن امپائرز نے اس وقت میچ رکوا دیا جب گراﺅنڈ میں لگے کیمروں نے آسٹریلیا کے کھلاڑی کیمرون بین کرافٹ کو گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے پکڑ لیا۔

ویڈیومیں صاف طور پر دیکھا جا سکتا تھا کہ کیمرون نے جیب سے پیلے رنگ کی کوئی سخت چیز نکالی اور اسے گیند پر زور زور رگڑ رہے ہیں ، اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کیمرون نے وہ سخت چیز واپس جیب میں ڈال لی۔ کچھ ہی دیر بعد ڈریسنگ روم سے اشاروں سے کیمرون کو جب یہ پتہ چلا کہ ان کی یہ حرکت پکڑی جا چکی ہے تو موصوف نے کمال ڈھٹائی کے ساتھ ٹراﺅزر کی جیب سے وہ چیز نکالی اور اسے ناکام طریقے سے اپنے انڈر وئیر میں چھپانے کی کوشش کی۔ مگر یہ کوشش بھی کیمرے میں قید ہو گئی۔

 

دن کے اختتام پر آسٹریلوی کپتا ن سٹیو سمتھ اور کیمرون بین کرافٹ پریس کانفرنس کے لئے آئے اور وہاں بھی اپنی ڈھٹائی کا بھرپور ثبوت دیا اور دنوں نے کہا کہ یہ کام ٹیم اور لیڈرشپ کی باہمی رضا مندی سے کیا گیا تھا۔ کپتان سٹیو سمتھ نے کہا کہ ہم میچ ہار رہے ہیں اور یہ سب کچھ صرف ایک جیت کے لئے جھنجھلاہٹ میں کیا گیا کام تھا۔

ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے اس حرکت پر موجودہ اور سابق کرکٹرز بھی سخت نالا ں نظر آئے۔ آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن نے ٹویٹ کیا کہ
کیپ ٹاﺅن میں ہوئے اس واقعے سے میں سخت مایوس ہوا ہوں۔ اگر بال ٹیمپرنگ ثابت ہو جاتی ہے تو مجھے امید ہے کہ کپتان سمتھ اور کوچ ڈیرن لیمن اس گند کو صاف کریں گے

 

شین وارن کے علاوہ سابق جنوبی افریقہ کھلاڑی پیٹ سیمکوکس، انگلش کپتان ناصر حسین اور کیون پیٹرسن نے آسٹریلوی ٹیم کو بال ٹیمپرنگ جیسی گھٹیا حرکت پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.