پرنس ہیری کی شادی، کارڈ چھپ گئے

ویب ڈیسک: برطانوی شہزادہ ہیری رشتہ ازدواجی میں بندھنے کو ہو گئے تیار، کارڈ چھپ گئے تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ پرنس ہیری اور اپنی منگیتر میگھن مارکل کے ساتھ 19 مئی کو ونڈسر کاسل لندن میں شادی کریں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 19مئی شادی کی تقریب دوپہر سینٹ جارج چیپل، وِنڈسر کاسل میں منعقد کی جائیگی۔ شہزادی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری کی شادی کارڈ بھی چھپ چکے ہیں اور 600 سے زائد مہمانوں کو اس شاہی شادی میں مدعو کیا گیا ہے۔

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ اپنے پوتے کی شادی پر شاہی محل میں ظہرانہ بھی دیں گی۔

یاد رہے کہ پرنس ہیری اور میگن کی منگنی گزشتہ سال نومبر کے آغاز میں لندن میں انجام پائی اوردونوں شادی کے بعد کنسنگٹن پیلس کے نوٹنگھم کاٹیج میں رہینگے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.