پرویز رشیدکا چوہدری نثار پر پھر وار، انتخابات کےلئے نثار پر ن لیگ کا دروازہ بندکر دیا

مانیٹرنگ ڈیسک: مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیراطلاعات پرویز رشید ایک بار پھر کھل کر سابق وزیر خارجہ چوہدری نثار کے خلاف میدان میں آگئے، انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری نثار مسلم لیگ ن کی چھتری تلے 2018 کا الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

انہوںنے کہا کہ چوہدری نثار نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی اور پارٹی کے خلاف بیانات دیئے ایسے میں وہ انتخابات کے لئے مسلم لیگ کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتے۔

سینیٹر پرویز رشید جو کہ آج کل مریم نواز اور میاں نواز شریف کے بہت زیادہ نزدیک سمجھے جاتے ہیں کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی کے موجودہ صدر شہباز شریف کریں گے، اب سابق وزیرداخلہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.